ساہیوال ( یو پی اے) گاؤں 49۔ 12 ایل میں دو افراد نے ایک گھر میں داخل ہو کر ایک عورت سے زیادتی کی کوشش کی عورت کے شور مچانے پر ملزم اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ایک عورت آسیہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایک ملزم حسین اس سے کئی ماہ سے ٹیلی فون پر تنگ کرتا تھا اور اسے ملنے کا کہتا رہا اس کی کئی مرتبہ بےعزتی بھی کی گئی مگر اس نے کوئی پرواہ نہ کی
وقوعہ کے دن وہ گھر پر اکیلی تھی ملزم اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں زبردستی گھس آیا اور اس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن میری مزاحمت اور شور مچانے پر دونوں ملزمان بھاگ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

