0

شہر میں گدھا گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے،ڈی سی ساہیوال

ساہیوال ( یو پی اے) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ شہر میں گدھا گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے انہوں نے کہا کہ گدھا گاڑیوں کے شہری علاقوں میں داخلہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل آتا ہے بلکہ صفائی بھی متاثر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل ادارے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

وہ اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، اے سی ساہیوال ماہم واحد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ شہر بھر میں قائم غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف ایک ہفتے کے اندر کریک ڈاؤن مکمل کیا جائے اس کے علاوہ گاڑیوں میں نصب ایل پی جی سلینڈرز کو بھی فوری ہٹایا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہائی سٹریٹ، کالج چوک سے مال منڈی چوک، آڑاتلہ روڈ، علامہ اقبال روڈ کو ماڈل روڈ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان ماڈل روڈز کے اطراف صفائی اور تجاوزات پر خصوصی فوکس کیا جائے

انہوں نے ایس ڈی ای او پیرافورس کو تجاوزات کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اربن لینڈ، قبرستانوں کی جگہ اور سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف فوری کاروائیاں کی جائیں انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی یقینی بنانے اور عوام تک موثر انداز میں معلومات پہنچانے کی بھی تاکید کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں