0

وفاقی وزیرپیر سید عمران احمد شاہ نے غار حرا حج و عمرہ آفس کا افتتاح کر دیا

ساہیوال ( یو پی اے) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے غار حرا حج و عمرہ آفس کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اراکین پنجاب اسمبلی ملک قاسم ندیم اور ملک محمد ارشد تھے جبکہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر پیرزادہ محمد ریاض میجریا، ہمایوں حاذق، حاجی سعید الخیری خلیفہ مجاز، میاں محمد امجد اور رائے رفیق احمد کھرل تھے

تقریب میں ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، سابق چیئرمین ملک محمد فاروق، چوہدری عامر عزیز، چیف ایگزیکٹو پراچہ ایجنسیز نبیل احمد پراچہ، سلطان گوگا، عمران بلوچ، رانا عمران احمد سمیت تاجر برادری اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس موقع پر پیر سید عمران احمد شاہ نے دعائے خیر کروائی اور ملکی سلامتی، خوشحالی، ترقی، امت مسلمہ، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے لیے خصوصی دعا کی گئی غار حرا حج و عمرہ کے چیف ایگزیکٹو پیرزادہ ڈاکٹر محمد ریاض میجریا نے کہا کہ ہر ماہ 10 تاریخ کو بذریعہ قرعہ اندازی پانچ خوش نصیب عمرہ مبارک کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوٹل 20 ماہ کی کمیٹی ہوگی جس کی ماہانہ قسط صرف 15 ہزار روپے ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں