ساہیوال( یو پی اے) تھانہ غلہ منڈی میں دوران تفتیش ایک نوجوان فرضی پولیس والا بن کر اپنے مخالف کو تھپڑ مارتا رہا جس نے اپنی شرٹ پر پولیس بھی لکھوایا ہوا تھا جب معلوم ہوا کہ وہ پولیس والا نہیں ہے تو پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا
بتایا گیا ہے کہ بشیر اے ایس آئی تھانے میں دو پارٹیوں کی صحت تفتیش کر رہے تھے کہ اس دوران دونوں پارٹیوں میں تلخ کلامی ہوگی ایک پارٹی کے اسحاق نے اپنے مخالف کو مارنا شروع کر دیا اور کہا کہ میں پولیس لائن میں ڈرائیور ہوں جب اس کے بارے میں تفتیش کی گئی تو وہ پولیس کا ملازم نہیں تھا جس پر اس کے خلاف تھانے میں اپنے مخالفین سے زیادتی کرنے اور پولیس ملازم بن کر ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کر لیا

