0

نامعلوم شخص نے ایک نوجوان طالبہ پر اچانک حملہ کر دیا

ساہیوال( یو پی اے) نامعلوم شخص نے ایک نوجوان طالبہ پر اچانک حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گر کر معمولی زخمی ہو گئی ملزم حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گیا پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایک طالبہ سفینہ تعلیم کے سلسلے میں ہیڈ بلو کی سے ساہیوال میں آئی ہوئی تھی وقوعہ کے روز وہ اپنی عارضی رہائش گاہ کی جانب جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم ملزم نے اس کا پیچھا کیا اسے پریشان کر کے حراسا کیا جب اس نے کوئی جواب نہ دیا تو ملزم نے اس پر حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گر کر زخمی ہو گی پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں