ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال میں دو خواتین سمیت مبینہ طور پر چار کمسن بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں
اغوا کا پہلا واقعہ 52 جی ڈی میں ہوا یہاں پر فیصل آباد سے آنے والے ایک شخص طارق نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ایک شادی شدہ عورت رافیہ کو اس کے چار کمسن بچوں مریم’ ارم’ بسمہ اور ایان کو بھی ساتھ لے گئے
دوسرا اغوا کا واقعہ گلشن علی سکیم میں ہوا یہاں پر علی رضا نے مبینہ طور پر اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ایک نوجوان لڑکی نرگس کو اغوا کر لیا پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر لی ہے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے ہیں

