ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال بونگا حیات روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا سالڈ ویسٹ اینڈ سیگریگیشن پلانٹ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے عرصہ دراز سے بند ہے جس کی وجہ سے ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے کرکٹ کے پہاڑ بن گئے عوام کا گزرنا محال ہو جاتا ہے
اس گندگی کی وجہ سے ارد گرد کا ماحول اور فضا انتہائی الودہ اور بدبودار ہو چکی ہے لوگوں کو بدبو کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے ان ڈھیروں کی وجہ سے جانور اور پرندے ہر وقت وہاں پر موجود ہوتے ہیں اور اس گندگی کے ڈھیر کو خراب کرتے رہتے ہیں پلانٹ بند ہے اس کے باوجود پورے ساہیوال کا گندگی کا کوڑا کرکٹ ابھی تک اس جگہ لا کر اکٹھا کیا جا رہا ہے وہاں پر موجود مشینری بھی جو کہ بھاری مالیت کی ہے وہ بھی خراب ہو رہی ہے اللہ حکام کو اس بات کا ایک عرصے سے
معلوم ہے کہ یہ پلانٹ کام نہیں کر رہا لیکن اس کے باوجود کسی کی بھی اس طرف توجہ نہیں ہے اس پلانٹ سے کھاد تیار کی جانی تھی وہ عمل بھی رک چکا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیں اور اس پہاڑ نما گندگی کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا جائے

