0

ساہیوال میں پولیس کے دو مبینہ مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی

ساہیوال(یو پی اے ) ساہیوال میں پولیس کے دو مبینہ مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور تین ڈاکو زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ان مقابلوں کہ مقدمات بھی درج کر لیے ہیں پہلا مقابلہ جی ٹی روڈ پر فتو والا موڑ کے قریب ہوا

یہاں پولیس ذرائع کے مطابق انہیں 15 نمبر سے کال موصول ہوئی کہ تین ڈاکو ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو چکے ہیں جنہیں پکڑا جائے اور ناکہ بندی کر لی جائے اس اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر لی اس دوران موٹرسائیکل پر سوار تینوں ڈاکو مبینہ طور پر پولیس کو دیکھ کر قریبی کھیتوں میں چلے گئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کے مطابق ناکہ بندی پر موجود پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ رکی تو دو ملزمان عبدالشکور اور سعید زخمی حالت میں پڑے ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ارسلان بھی زخمی ہو چکا تھا پولیس نے چھینا ہوا مال برامد کر لیا ہے۔

دوسرا مقابلہ تھانہ یوسف والا کی حدود میں ہوا یہاں پر سی سی ڈی پولیس گشت پر موجود تھی کہ انہیں دیکھ کر دو مشکوک افراد نے روکنے کی کوشش کی اور پولیس کی گاڑی دیکھنے کے بعد بھاگ نکلے اور مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس ذرائع کے مطابق جب پولیس پر فائرنگ ہوئی تو پولیس نے بھی اپنی حفاظت کے لیے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم اصف زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے اس واقعہ کا بھی مقدمہ درج کر لیا ہے دونوں مقابلوں میں زخمی ہونے والے ملزمان اور پولیس کانسٹیبل کی ٹانگوں میں فائر لگے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں