ساہیوال: انسدادِ دہشت گردی عدالت ساہیوال نے کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو 37 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
استغاثہ کے مطابق مجرم جنید اشرف کو سی ٹی ڈی پولیس نے 29 اکتوبر 2025 کو اوکاڑہ کے علاقے اکاڑہ سے گرفتار کیا۔ ملزم موٹر سائیکل پر سوار تھا اور پولیس کے ریڈ کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بارودی دھماکہ خیز مواد اور آلات برآمد ہوئے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کے ایک ساتھی دہشت گرد نے اسے کارروائی کے لیے 35 ہزار روپے فراہم کیے تھے۔ پولیس نے ملزم سے 35 ہزار روپے اور اس کی ذاتی رقم 6 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔ مزید برآں، اس کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی ملا جس میں مختلف نمبرز محفوظ تھے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا

