ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال کے قصبہ کمیر میں سالانہ عرس بابا حضرت محمد پناہ کے موقع پر زائرین سے غیر متعلقہ افراد کا نظر و نیاز لنگر اور منت ماننے والوں سے اشیاء اور نقدی لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زائرین سے کس طریقے سے نقدی اشیاء لی جا رہی ہے جس میں بھاری مالیت کے سامان بھی شامل ہے بتایا گیا ہے کہ زائرین کو راستے میں روک کر ہی ان سے نیاز لنگر لیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ اوقاف نے اس سلسلے میں ایک علیحدہ انتظام کیا ہوا ہے اور سرکاری طور پر غلہ بکس بھی رکھا ہوا ہے تاکہ زائرین اس کے اندر چیزیں نقدی سونا چاندی ڈال سکیں
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ اوقاف کے مینیجر نے نوٹس لے لیا ہے تاہم ابھی تک غیر متعلقہ افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو سکی

