ساہیوال( یو پی اے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال آ فتاب احمد رائے نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے یہ ایک پولیس کانسٹیبل کو 25 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا
عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی ملزم پولیس کانسٹیبل بلال اکرم نے چوک پاک پتن ساہیوال میں ایک پٹرول پمپ پر معمولی جھگڑے پر فائر مار کر ایک نوجوان اختر کو قتل کر دیا تھا
اس کا اچانک کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا جس پر مقتول نے مزاحمت کی تھی جس پر پولیس کانسٹیبل بلال اکرم نے مشتعل ہو کر فائر مار دیا تھا پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا

