0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چوہدری ضیا اللہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا

ساہیوال(یو پی اے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چوہدری ضیا اللہ نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹینڈنٹ جیل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مجسٹریٹ دفعہ 30 ساہیوال خواجہ مہدی حسن اور مجسٹریٹ دفعہ 30 سردار عمر حسن خان بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے خواتین وارڈ، جیل ہسپتال، نو عمر وارڈ، سنٹر بارکوں، حفاظتی بلاک اور جیل فیکٹری کا دورہ کیا انہوں نے کچن اسیران میں کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ضیاء اللہ نے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معمولی جرائم میں ملوث 25 نفر اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں