0

کمشنر ساہیوال ڈویژنل پبلک سکول میں نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا دورہ کیا

ساہیوال( یو پی اے) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں نئی تعمیر ہونے والی کیمبرج کیمپس کی عمارت کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پرنسپل ڈی پی ایس سکول اکبر علی، وائس پرنسپل مومنہ ایزد، بورڈ ممبران اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

کمشنر نے نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جاری رینوویشن کے باقی ماندہ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے کیمریج کیمپس کو فعال کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر بھی زور دیا بلڈنگ کی تکمیل پر کنٹریکٹر کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی اور خصوصی دعا بھی کرائی گئی اس موقع پر کنٹریکٹر نے تکمیلِ منصوبہ کے بعد بلڈنگ کی چابی باقاعدہ طور پر سکول انتظامیہ کے حوالے کر دی، جسے ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا

بعد ازاں کمشنر نے ڈی پی ایس کے سیکشن ہیڈز سے ملاقات کی اور تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کا تعلیمی معیار، نظم و ضبط اور کھیلوں کا نظام قابلِ فخر ہے، تاہم اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا

پرنسپل اور سیکشن ہیڈز نے کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے کمشنر نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اسی جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں