ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال کے علاقہ کمیر میں 212 واہ سالانہ عرس اور میلہ کے موقع پر دربار خواجہ حضرت محمد پناہ مزار کے اندر سے عقیدت مند زائرین کی جیبوں کی صفائی کرتے ہوئے ایک جیب کترا محکمہ اوقاف کے ملازمین کے ہتھے چڑھ گیا
ملازمین نے درگت بنانے کے بعد جیب کترے کو پولیس کے حوالے کر دیا محکمہ اوقاف کی ٹیم مزار کے احاطہ میں مینجر اوقاف آفتاب جندران کی سربراہی میں ہما وقت سلام کے لئے آنے والے زائرین کی حفاظت اور سہولت کے لئے کوشاں ہے
مینجر اوقاف آفتاب جندران دن رات ایک کر کے اپنی ٹیم کے ہمراہ زائرین کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں

