0

ساہیوال ،جعلی کھاد کے خلاف کریک ڈاؤن،،جعلی کھاد کی 150 بوریاں برآمد

ساہیوال ( یو پی اے) جعلی کھاد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کامیابی ،جعلی کھاد کی 150 بوریاں برآمد ،دونوں ملزم موقع پر دھر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری شہباز اختر کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈاکٹر طاہر جاوید کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اسلم نے مقامی پولیس کے ہمراہ تحصیل ساہیوال کے علاقہ 90سکس آر میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عمران ثاقب اور محمد عدنان ظفر جعلی کھاد کی تیاری و فروخت میں ملوث پائے گئے

اور موقع سے جعلی کھاد سنگل سپر فاسفیٹ کی 150 بوریاں برآمد ہوئیں جنہیں قبضہ میں لے کر بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دونوں ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔ دریں اثنا اس غیر قانونی سرگرمی میں دیگر سہولت کاروں کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں جس کی تفتیش جاری ہے

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جعلی و ملاوٹ شدہ کھاد کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں