0

بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر حقیقی بہنوں پر فائرنگ کر دی

ساہیوال( یو پی اے)اوکاڑا میں دوہرے قتل کی واردات ،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شادمان کالونی میں بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر حقیقی بہنوں پر فائرنگ کر دی دو بہنیں قتل تیسری زخمی ہو گئی ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تحقیقات جاری ،

تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شادمان کالونی میں بھائ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہنوں پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے دو بہنیں بشری اور فضا قتل جبکہ تیسری بہن عشا شدید مضروب ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا

ملزم عدیل فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اے ڈویژن پولیس کے ہمراہ خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے زخمی لڑکی کو اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کرواتے ہوئے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں