ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال پولیس نے شادی شدہ خاتون اور ایک نوجوان کے اغواء کے دو مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
تفصیلات کے مطابق اغوا کا پہلا واقعہ 9/107 ایل تھانہ ڈیرہ رحیم میں ہوا جہاں ایک 22 سالہ نوجوان سنت اللہ خان گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا گھر والوں نے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا ہے اغواء کا دوسرا واقعہ تھانہ غازی آباد کی حدود چک نمبر 11/20 ایل میں شادی شدہ 3 بچوں کی ماں زہرا ایمان کو اغواء کر لیا گیا پولیس تھانہ غازی آباد نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے
تفصیلات کے مطابق مدثر علی ولد جاوید اقبال رہاشی 20/11 ایل چیچہ وطنی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیوی زہرا ایمان گھریلو جھگڑے کے بعد سے گھر سے لاپتہ ہے درخواست گزار کے مطابق چھ سال قبل عیسائی مذہب سے مسلمان ہونے والی خاتون سے میری شادی ہوئی اور بعد ازاں 3 بچے بھی ہیں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد سے میری بیوی گھر سے لاپتہ ہے اور شبہ ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اسے اغواء کر لیا ہے ساہیوال پولیس تھانہ غازی آباد نے مقدمہ درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے

