ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کے نواحی گاؤں 119/7 ڈی آر میں کریانہ کا سامان لینے جانے والے 6 سالہ کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ کسووال پولیس نے مقدمہ درج لیا
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون مریم بی بی نے تھانہ کسووال پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 6 سالہ بیٹا محمد حسین ملزم عمر ولد نور خان کی کریانہ سٹور پر دن 2 بجے سامان لینے گیا وہاں پر ملزم نے بچہ کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کر ڈالی اور بچے کو روتا چھوڑ کر فرار ہو گیا ساہیوال پولیس تھانہ کسووال نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 230/2026 بجرم دفعہ 376 -iii تعزیراتِ پاکستان درج کر کے ملزم عمر کے خلاف مزید تفتیش کر رہی ہے

