ساہیوال ( یو پی اے) چک بیدی پاکپتن میں محکمہ فوڈ سیفٹی کے عملے دوران چیکنگ تشدد اور یرغمال بنانے والے 8 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ سیفٹی کا عملہ محمد نعیم کی سربراہی میں چیکنگ کے لیے چک بیدی ایک دودھ بنانے والی فیکٹری پہنچے تو دوران چیکنگ 1000 لیٹر دودھ جعلی اور مضر صحت ملاوٹ شدہ اور جعلی دودھ بنانے کا میٹریل پایا گیا فیکٹری ملکان نے محکمہ فوڈ کی کاروائی پر ٹیم کو یرغمال بنا کر زدکوب کیے رکھا اور بدترین تشدد کیا موبائل اور نقدی چھین لی اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے
جس پر پاکپتن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا 8 ملزمان میں فخر محبوب ‘غلام نبی اور سجاد حسین وغیرہ شامل ہیں جن کو عدالت نے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے

