ساہیوال( یو پی اے) چک 13/120 اے ایل میں مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش بچی کے شور کرنے اور لوگوں کے موقع پر پہنچ جانے کے بعد ملزم فرار ہو گیا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ پانچ سالہ دعا گھر سے کھیلنے کے لیے گئی جب واپس نہ ائی تو اس کے والدین نے اس کی تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ ایک ملزم سلمان مبینہ طور پر اسے قریبی جنگل میں لے گیا جب بچی کو برامد کرنے کے لیے اس کے رشتہ دار اور والد جنگل میں پہنچے تو بچی چیخ و پکار کر رہی تھی اور ملزم اس سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کر رہا تھا
جب ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گیا جس کے بعد بچے کو اس کا والد اور رشتہ دار گھر لے ائے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

