ساہیوال( یو پی اے) ایل پی جی فروخت کرنے والوں نے خود ساختہ اوور چارجنگ کرکے منافع خوری کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے 200 روپے تک فی کلو ایل پی جی سرعام منافع کمانے لگے ایل پی جی پلانٹس مالکان’ ڈیلرز اور دکانداروں کی آپس میں ملی بھگت کی بدولت تمام تر بوجھ غریب شہریوں پر پڑ رہا ہے
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی گیس کا سرکاری ریٹ فی کلو 305 روپے ہے جبکہ ایل پی جی مافیا نے اپنی مرضی سے ریٹ طے کیے ہوئے ہیں 550 سے بھی زیادہ ایل پی جی اس وقت فروخت کی جا رہی ہے جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ایل پی جی مافیا نے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کر کے غریب عوام پریشان کر رکھا ہے غریبوں کے چلیے ٹھنڈے ہو چکے ہیں دوسرا ایندھن بھی بہت زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ سے قوت خرید کی پہنچ سے باہر ہے
ایل پی جی ڈیلرز ملکان نے خود ساختہ مہنگائی کر کے سفید پوش افراد پر ایل پی جی کا خودکش حملہ کر دیا گیا ہے پرچون فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی جی پلانٹس سے مہنگے داموں گیس سپلائی کی جا رہی ہے اگر پلانٹ مالکان اوور چارجنگ نہ کریں تو گیس سرکاری ریٹ پر فروخت ہو سکتی ہے پلانٹس والوں کو کوئی سرکاری محکمہ پوچھنے والا نہیں کیونکہ وہ بااثر افراد ہیں شہریوں نے ایوان بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا امتیاز اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے ایل پی جی کے سرکاری نرخ بحال کیے جائیں

