0

ساہیوال ، چک 12/109 ایل میں دکان میں آگ لگنے سے دکاندار جھلس گیا

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال کے نواحی چک 12/109 ایل میں دکان میں اچانک آگ لگنے سے دکاندار رشید جھلس کر زخمی ہو گیا

جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ شہزاد ٹریڈرز گیس مینٹینس کی دکان میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ دکان بند کر کے لائٹس آف کر رہا تھا آگ لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے

اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ یہ گیس دھماکہ تھا کسی قسم کی وہاں پر ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس لیکج نہیں ہو رہی تھی اس کے باوجود پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں