0

ساہیوال ، امام بارگاہ شاہ خراسان میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا

ساہیوال ( یو پی اے) امام بارگاہ شاہ خراسان میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مجلس عزا کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

نقیب ممبر کے فرائض قمر عباس بھٹی نے ادا کئے مجلس سے معروف عالمِ دین علامہ شہنشاہ نقوی آف کراچی نے خطاب کیا اپنے بیان میں انہوں نے اہلِ بیتِ اطہار کی تعلیمات اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو اجاگر کیا

علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ “ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں اور صبر و اتحاد کو فروغ دیں مجلس کے اختتام پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی،

جبکہ شرکاء نے پُرامن انداز میں اپنی عقیدت کا اظہار کیا امام بارگاہ شاہ خراسان میں منعقد ہونے والی اس مجلسِ ترحیم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اہلِ بیتؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں