0

ساہیوال میں بارش اور ژالہ باری کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا

ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال میں بارش اور ژالہ باری کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آ جانے کی وجہ سے وہاں سے گزرتے ہوئے ایک بکری ہلاک ہو گئی بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بار بار بجلی کی سپلائی معطل ہوتی رہی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے ساہیوال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کی وجہ سے سردی دوبارہ لوٹ ائی ہے بارش کے بعد موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے فصلوں کو نقصان پہنچنے سے کاشتکار اور زمیندار پریشان ہیں بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی بجلی کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا گلشن علی ہاؤسنگ سکیم میں بارش کے دوران بجلی کے کھمبے میں کرنٹ اگیا

جس کی وجہ سے وہاں سے گزرتے ہوئے ایک شخص کی لاکھوں روپے مالیت کی یہ ایک بکری کرنٹ لگنے سے مر گئی جبکہ فوری طور پر میپکو کو اطلاع دے کر بجلی بند کرا دی گئی تاکہ کوئی اور جانی نقصان نہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں