ساہیوال( یو پی اے) گاؤں 59۔ فور آر ریلوے کراسنگ لائن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایک فرار ہو گیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے سی سی ڈی پولیس اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں تین ڈاکوؤں نے لکڑیاں ڈال کر راستہ روک کر لوگوں سے ڈکیتی کے پلان میں تھے
انہوں نے سی سی ڈی کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جب انہیں معلوم ہوا کہ یہ گاڑی پولیس کی ہے تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے اپنی حفاظت کی خاطر جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ رکی تو دو ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو چکے تھے
ان کی ٹانگوں میں گولیاں لگیں جب کہ ان کا ساتھی فرار ہو گیا زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت زاہد اور نادر کے نام سے ہوئی ہے دونوں تھانہ کسووال کی حدود کے رہنے والے ہیں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کا ایک اور مقدمہ ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے

