ساہیوال( یو پی اے) مرکزی انجمن تاجران ساہیوال کے جنرل سیکرٹری سردار محمد اقبال نے حکومت کی طرف لگائے گئے سمارٹ لوک ڈاؤن رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے
انہوں نے کہا ہے کہ یہ حکومتی سمارٹ لوک ڈوان کا فیصلہ تاجروں کو مزید مہنگائی کے دور میں بے جائے گا اور لوگوں کا روزگار کم کر دے گا اس لیے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے موجودہ حالات میں پہلے ہی پٹرول’ ڈیزل اور ایل پی جی گیس کے ریٹ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے کاروباری زندگی متاثر ہوئی ہے
رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے سے مزید بحران پیدا ہو جائے گا زیادہ تر کاروبار شام کے وقت ہی شروع ہوتا ہے حکومتی فیصلے سے تاجر برادری میں بے چینی پھیل گئی ہے حکومت اپنے فیصلے پر ایک مرتبہ پھر غور کریں اور فیصلہ واپس لے کر تاجروں کو کاروبار کرنے دیا جائے

