ساہیوال( یو پی اے) نیشنل ہائی وے پر گاؤں 138۔ نائن ایل کے نزدیک ایک ڈالا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان بحق ہو ہو گیا
حادثے کے بعد ڈالے کا ڈرائیور فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ایک شخص شاکر اپنی موٹر سائیکل پر ساہیوال سے اپنے گاؤں جا رہا تھا راستے میں مردہ جانوروں سے لوڈ ڈالا بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا
جس سے موٹر سائیکل سوار شاکر موقع پر ہلاک ہو گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو وارثان کے حوالے کر دیا ہے

