0

ڈی پی او ساہیوال نے قصبہ گیمر میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا

ساہیوال یو پی اے)ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو نے ساہیوال کے علاقہ قصبہ گیمر میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا ہے جس کے بعد گیمبر کی بڑی ابادی کو اب ساہیوال انے کی بجائے گیمبر میں ہی ان کی پولیس سے متعلقہ کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دوسرے مسائل کو حل کیا جائے گا

گیمبر کے ہزاروں افراد کو روزانہ 25 کلومیٹر کا سفر طے کر کے ساہیوال انا پڑتا تھا جو ان کے لیے بڑا مشکل مرحلہ تھا گیمر کے سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ڈی پی او ساہیوال کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

اور کہا ہے کہ گیمبر میں پولیس کی خدمت مرکز قائم ہونے پر عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے گا اور دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں