0

سرکاری گاڑی کو تورنے پر 4 ملزم خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری 13 اپریل تک منظور

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چک بیدی پاکپتن میں محکمہ فوڈ سیفٹی کی ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے اور سرکاری گاڑی کو تورنے پر 4 ملزم خواتین کی ضمانت قبل از گرفتاری 13 اپریل تک منظور کر لی

تفصیلات کے مطابق چک بیدی پاکپتن میں محکمہ فوڈ سیفٹی کے عملے نے دودھ بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر کیمیکل اور ملاوٹ شدہ 1000 لیڑ مضر صحت دودھ تلف کر دیا جس پر فیکٹری مالکان برہم ہو گئے اور محکمہ فوڈ کی ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بعدازاں پاکپتن پولیس نے 4 خواتین سمیت چودہ افراد کے خلاف 7ATA کا مقدمہ درج کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر کے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھا

ساہیوال انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے پاکپتن پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور 4 ملزمان خواتین جن میں حاجن کنیز زوجہ محبوب عالم ‘ صائمہ ظفر زوجہ سجاد محبوب ‘ شاہین بی بی زوجہ فخر محبوب اور رابعہ علی زوجہ امجد محبوب کے استدعا پر 13 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں