ساہیوال( یو پی اے ) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں
مرحومہ کا جنازہ بروز جمعرات، 09 اپریل 2026 کو دن 11 بجے شیخ ظفر علی سٹیڈیم، ساہیوال میں ادا کیا جائے گا۔
پریس کلب ساہیوال رجسٹرڈ کی سپریم کونسل کے ممبر پرنس خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے پرنس عنایت خان نے وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ ولی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا

