ساہیوال( یو پی اے ) ساہیوال کے نواحی گاؤں 69/ 12 ایل کے نزدیک پیٹرولنگ پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ دو ملزمان منان سکنہ بھکر اور بلال سکنہ ملتان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کے انچارج محسن شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر موجود تھے اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگ کھڑے ہوئے اور مکئی کی فصل میں چھپ گئے جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی
جس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد دو ملزمان کو فصل سے گرفتار کر لیا ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ شاہکوٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے

