0

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ساہیوال( یو پی اے ) سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار دو فرار ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ڈاکوؤں کی مبینہ فارنگ سے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ایف آئی آر کے مطابق سی سی ڈی پولیس کی گاڑی اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ بہادر شاہ کی حدود میں گشت کر رہی تھی کہ پانچ ڈاکو راستے میں ڈکیتی کی تیاری کے لیے گھوم رہے تھے جب انہوں نے پولیس کی گاڑی دیکھی تو مبینہ طور پر انہوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جب فائرنگ رکی تو تین ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو چکے تھے

زخمی ہونے والوں میں آصف ‘جاوید’ ولایت شامل ہیں جو کہ متعدد مقدمات میں ملوث ہیں ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جب کہ وہ جیل سے رہا ہو کر آئے تھے ان کا تعلق ساہیوال کے مختلف مقامات سے ہے پولیس مزید ان سے تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں