ساہیوال( یو پی اے) گاؤں 39/ 12 ایل میں دو افراد ایک شادی شدہ عورت کو اس کے گھر سے لے گئے ساہیوال اور لاہور کے مختلف مقامات پر لے جا کر دو ہفتے تک اس سے مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے جس کے بعد شادی شدہ عورت ان کے چنگل سے نکل کر واپس اپنے گھر آگئی اور سارا واقعہ اپنے خاوند کو سنایا جس پر پولیس نے اس کی خاوند کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا بتایا گیا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی شادی شدہ عورت جو کہ اکثر بیمار رہتی ہے اس کے گھر میں اس کے خاوند کی عدم موجودگی پر ایک ملزم آصف آیا جو کہ اسے دوائی دلانے کا بہانہ بنا کر رکشے میں بٹھا کر ایک جگہ لے گیا
جہاں پر اس کا ساتھی وسیم بھی موجود تھا وہاں پر انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور مختلف مقامات پر لے کر گھومتے رہے اور اسے نشہ آور اشیاء کھلا کر اس سے زیادتی کرتے رہے دو ہفتے کے بعد متاثرہ خاتون لاہور سے بھاگ کر اپنے خاوند کے پاس آگئی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

