ساہیوال( یو پی اے) صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ممبر بورڈ شیخ بشارت ندیم، میڈیکل سپرنٹندنٹ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فیصل وحید، ایم ایس ساہیوال انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر محمد الیاس انجم بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے کیتھ لیب، رپورٹنگ ایریا، ایمرجنسی وارڈ، اور سی سی یو وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا
انہو ں نے سی سی یو وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیاد ت کی اور علاج معالجے کی سہولیات بارے دریافت کیا دورے کے دوران انہوں نے فارمیسی میں اینجیوگرافی کے سامان بارے بریفنگ لی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کارڈیک سرجری پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کی جانب اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مستقل رہائشی ہر دل کے مریض کو سالانہ10لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو بڑی ریلیف ملی ہے
اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ عظمت محمود نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا صحت کے شعبہ پر فوکس ہے اور شہریوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو علاج کی جدیدسہولیات فراہم کی جارہی ہیں

