ساہیوال ( یو پی اے ) آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کے احکامات اور ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر ایس پی انویسٹیگیشن شفقت رشید کی زیر نگرانی ٹیم ایس ڈی پی او سٹی سرکل منصور الٰہی ،ایس ایچ او سٹی ساہیوال رائے ناصر نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 24گھنٹہ کے اندر اندر بروقت کاروائی کرکے اغواء ہونے والی 9 سالہ مغویہ فیضاں بی بی کو بحفاظت بازیاب کر لیا جبکہ اغوا کار خاتون گرفتار۔
پولیس ٹیم نے بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا اہل علاقہ نے پولیس کی کاروائی کو خوب سراہا ورثاء کی پولیس کو ڈھیروں دعائیں ۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز برامد ہونے والی لڑکی اپنے والدین کے اوکاڑا سے ساہیوال ائی جوگی چوک میں اس کا بھائی اور والدہ وغیرہ گرین بس میں سوار ہو گئے
مگر بچی جوگی چوک میں کھڑی رہ گئی اور اس کے وارثان بس میں بیٹھ کے چلے گئے راستے میں انہیں معلوم ہوا کہ بچی فیضان ان کے ساتھ نہیں ہے تو انہوں نے تلاش شروع کی اور واپس ائی والا اگے لیکن لڑکی انہیں نہ ملی اس دوران ایک عورت جو کہ جوگی چوک سے گزر رہی تھی اس نے لڑکی کو اپنے بڑھا لیا اور اپنے گھر چلی گئی اور لڑکی کو اپنے پاس رکھ لیا اس عورت کی اولاد نہیں تھی عورت نے لاپرواہی یہ کی کہ اس نے پولیس کو اطلاع نہیں دی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کو بسکٹ فیکٹری پل کے قریب ایک گھر سے برامد کر لیا اور اس عورت کو حراست میں لے کر تھانہ سٹی لے ائی عورت نے بتایا ہے کہ اس نے صرف ہمدردی کے طور پر بچی کو اپنے ہمراہ گھر لے گئی تھی پولیس عورت کے اس بیان کی مزید تفتیش اور تحقیقات کر رہی ہے تاہم پولیس نے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے پولیس نے پہلے ہی بچی کے لاپتہ ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے

