ساہیوال( یو پی اے ) گاؤں 131۔ نائن ایل میں ایک شادی شدہ عورت فردانہ اپنے خاوند کی عدم موجودگی میں اپنے بچے کچھ چھوڑ کر نامعلوم افراد کے ساتھ چلی گئی پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے
بتایا گیا ہے کہ ایک شخص راشد صبح کے وقت فروٹ منڈی سے مزدوری کرنے کے لیے فروٹ لینے گیا ہوا تھا جب وہ واپس ایا تو اس کی بیوی گھر میں موجود نہیں تھی جبکہ اس کا چھوٹا بچہ گھر پر ہی موجود تھا فرزانہ مبینہ طور پر جاتے ہوئے زیورات نقدی اور موبائل بھی اپنے ہمراہ لے گئی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے

