ساہیوال( یو پی اے ) ساہیوال میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق ہو گئے پہلا حادثہ میر داد معافی کے قریب ہوا یہاں پر ایک رکشہ جس پر توڑی لدی ہوئی تھی اور اس کے اوپر 11 سالہ لڑکا علی رضا بیٹھا ہوا تھا اچانک رکشہ الٹ گیا اور وہ رکشے کے نیچے ا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا دوسرا حادثہ چیچا وطنی کے قریب ہوا
یہاں پر ایک 70 سالہ شخص سکندر خان جسے کم سنائی دیتا تھا وہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے ا کر زندگی کی قید سے ازاد ہو گیا پولیس ان حادثات کی تفتیش کر رہی ہے

