ساہیوال( یو پی اے ) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات اور سی ای او یہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود ایک ہفتہ سے زائد گزر گیا لیکن ابھی تک صحافیوں کی شریک حیات کا 50 فیصد ریلوے کنسیشن بحال نہیں ہو سکا اور ابھی تک ریزرویشن کا عمل رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ سے قبل صحافیوں کے ایک وفد نے لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی شریک حیات کو دی جانے والی ریلوے میں رعایت دوبارہ بحال کی جائے جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے یہ سہولت 50 فیصد کنسیشن دوبارہ بحال کر دی اور باقی صحافیوں کو دی جانے والی رعایت بحال کرنے کے لیے وعدہ کیا کہ یہ بھی انے والے وقت میں بحال کر دی جائے گی لیکن ابھی تک صحافیوں کی شریک حیات کی رعایت بحال نہیں ہو سکی کیونکہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ائی ٹی شعبہ کے ملازمین نے بحالی کے اس حکم پر ریزرویشن ایکٹو نہیں کی
اس لیے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر جب صحافی حضرات اس رعایت پر سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہاں پر کمپیوٹر پر یہ سہولت موجود نہیں ہے صحافیوں نے وفاقی وزیر ریلوے سی ای او ریلوے اور سی سی ایم ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بحال کی گئی رعایت کو فوری طور پر ریزرویشن کرانے کے لیے اسے ایکٹو اپڈیٹ کیا جائے

