0

کار کی ٹکر سےماں اور بیٹا جان بحق

ساہیوال (یو پی اے ) ساہیوال عارف والا روڈ پر اڈا شبیل کے نزدیک کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں اور بیٹا جان بحق ہو گئے حادثے کے بعد کار کا ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا بتایا گیا ہے

ایک نوجوان حسن اپنی والدہ بشیراں بی بی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے گاؤں 98۔ نائن ایل سے چک 128۔ نائن ایل جا رہے تھے کہ راستے میں ایک تیز رفتار بے قابو کار نے انہیں روند ڈالا جو موقع پر ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی

لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے وارثان کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں