0

ساہیوال، کھیتوں میں پڑی ہوئی تیار گندم کی فصل کو آگ لگ گئی

ساہیوال( یو پی اے) گاؤں 99 – نائن ایل میں کھیتوں میں پڑی ہوئی تیار گندم کی فصل کو آگ لگ گئی

لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی بتایا گیا ہے کہ ایک زمیندار عتیق نے گندم کاٹ کر اپنے کھیتوں میں رکھی ہوئی تھی اچانک ڈیڑھ ایکڑ رقبے پر موجود سوکھی ہوئی گندم کو آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے بلند ہو گئے اور گندم ریسکیو ٹیمیں پہنچنے سے قبل ہی جل کر خاکستر ہو گئی

پولیس ڈیرہ رحیم اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں