0

ساہیوال، لوگوں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا

ساہیوال( یو پی اے) اڈا اقبال نگر پر دو درجن سے زائد لوگوں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور وردیاں تار تار کر دی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا اور پولیس پارٹی کو ایک کمرے میں بند کر دیا کئی گھنٹے حراست میں رکھا

بعدازاں مزید پولیس کی نفری نے پہنچ کر اپنے پیٹی بھائیوں کو آزاد کرایا جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے پولیس پارٹی عدالتی حکم پر ایک نو سالہ بچے کو بازیاب کرانے کے لیے گئی تھی بتایا گیا ہے کہ چیچہ وطنی کی عدالت نے مقامی پولیس کو وارنٹ گرفتاری دے کر پولیس پارٹی کو ملزمان کے قبضے سے ایک بچے کو چھڑانے کے لیے بھیجا تھا

پولیس پارٹی اے ایس آئی طاہر مسعود کی قیادت میں جب وہاں پہنچی اور انہوں نے بچے کو ان کے قبضے سے آزاد کرا لیا تو وہاں پر موجود دو درجن سے زائد افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور بچے کو چھڑا کر لے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں