0

ساہیوال ، جھلس جانے والی زخمی شادی شدہ لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی

ساہیوال( یو پی اے) ساہیوال میں مبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں پٹرول ڈال کر جھلس جانے والی زخمی نوجوان شادی شدہ لڑکی سونیا ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس نے اس کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے بتایا گیا ہے کہ پانچ دن پہلے ایک نوجوان لڑکی سونیا کچن میں کام کر رہی تھی اور اس کے قریب ہی پٹرول کی بوتل پڑی ہوئی تھی

جس سے پٹرول نیچے گر کر اچانک کچن میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ بری طرح جھلس گئی جسے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں داخل کرایا گیا بعدازاں تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس کو ابتدائی طور پر مرنے والی کی بہن ماروا نے بتایا تھا کہ اس کے بہنوئی نے اس پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے اور واقعہ معمولی رنجش کی بنا پر پیش ایا جس پر پولیس نے سب انسپیکٹر کی مدعیت میں اس کے خاوند ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے

پولیس نے پہلے درج مقدمہ میں ترمیم کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے وارثان کے حوالے کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں