0

ساہیوال، میپکو نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی

ساہیوال( یو پی اے) میپکو نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے شہری اور دیہی علاقوں میں ایک گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے

بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قلت ہو گئی ہے نیشنل گریڈ اسٹیشن سے براہ راست غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے احکامات جاری کر دیے جاتے ہیں پھر مقامی گریڈ اسٹیشن والے اپنے اپنے علاقوں کی بجلی بند کر دیتے ہیں

اکثر بجلی رات کے وقت بند کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں