0

انسداد دہشت گردی ساہیوال کی عدالت نے ملزم کوجیل بھیج دیا

ساہیوال( یو پی اے ) انسداد دہشت گردی ساہیوال کی عدالت نے ایک ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ دوسرے ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پاکپتن پولیس کے حوالے کر دیا

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چیچہ وطنی کے ایک مقدمہ 26/266 میں ملوث ملزم فلک شیر کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جبکہ چک بیدی پاکپتن تھانہ کی حدود میں فوڈ سیفٹی ٹیم پر حملہ کرنے والے ایک ملزم فخر محبوب کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس چک بیدی کے حوالے کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں