0

ساہیوال، روٹھی ہوئی بیوی سے گھر واپس نہ آنے پر خود کو گولی مار کر زخمی

ساہیوال( یو پی اے ) حافظ کالونی ہڑپہ میں روٹھی ہوئی بیوی سے تلخ کلامی اور اس کے گھر واپس نہ آنے پر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے

بتایا گیا ہے کہ ایک شخص عمر جس کی بیوی راحیلہ نے علیحدہ گھر لے کر رہائش اختیار کی ہوئی تھی اور وہ خاوند سے ناراض تھی عمر اسے منانے کے لیے ہڑپہ پہنچا اس نے اپنی بیوی کو واپس اپنے گھر لانے کی کوشش کی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی

جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے خود کو گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں داخل کرا دیا گیا ہے پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں