ساہیوال( یو پی اے) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ فنانس محمد شفیق ڈوگر نے گزشتہ پانچ ماہ سے پیر بخاری قبرستان روڈ مکمل تعمیر نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ واسا’ ہائی وے اور لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے
ٕ
تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل پیر بخاری قبرستان روڈ کو نامکمل چھوڑ کر روڈ تعمیر کرنے والا عملہ غائب ہو گیا تھا جس نے دوبارہ ابھی تک کام شروع نہیں کیا جب محمد شفیق ڈوگر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ فنانس کے نوٹس میں بات لائی گئی تو انہوں نے رپورٹ طلب کر لی
رپورٹ میں واسا نے بتایا کہ اس روڈ کو توڑ کر ابھی پانی کی لائن بچھانی ہے اس لیے کام رکا ہوا ہے جس پر ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نے واسا کو ہدایت کی کہ وہ جلد اپنا کام شروع کریں تاکہ روڈ کو مکمل کر کے شہریوں کو سہولت دی جا سکے

