ساہیوال( یو پی اے ) ہڑپہ بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ماں اپنی کمسن بیٹی سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئی
بتایا گیا ہے کہ فائزہ بی بی اپنے شوہر رفاقت اور اپنی دو سالہ بیٹی عمامہ فاطمہ اور اپنی ساس صفراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اچانک ایک بے قابو ٹرک نے انہیں روند ڈالا
جس سے دونوں ماں اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ حادثہ میں رفاقت اور اسکی والدہ شدید زخمی ہوگئے پولیس اس حادثے کی تفتیش کر رہی ہے

