ساہیوال(یو پی اے) تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود سے دو شادی شدہ لڑکیوں کو ان کے بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے
پولیس نے دو مقدمات درج کر لیے ہیں پہلا واقعہ 131 نائن ایل میں ہوا یہاں پر ایک عورت ممتاز اور اس کے تین ساتھیوں نے ایک لڑکی شکیلہ اور اس کے دو سالہ بیٹے کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے
دوسرا واقعہ 103 نائن ایل میں ہوا یہاں پر نامعلوم افراد ایک لڑکی پری کو اس کی تین ماہ کی بچی عائشہ سمیت گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے

