ساہیوال( یو پی اے ) چک 73۔ ار میں ایک عورت نے اپنے ہمسائے سجاد کے ساتھ جھگڑنے کے بعد اس کے گھر کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی
جس سے اس کے گھر میں موجود قیمتی سامان کے ساتھ الیکٹرانک کی چیزوں کو آگ لگ گئی اور وہ جل کر راکھ بن گئی تاہم معجزانہ طور پر گھر کے افراد محفوظ رہے پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
بتایا گیا ہے کہ ایک عورت صدیقہ بی بی کا سجاد کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس پر عورت نے مکان کی چھت پر چڑھ کر اس کو دھمکیاں دیتی رہی اور مکان چھوڑ کر چلے جانے پر زور دیتی رہی
اسی دوران اس نے پٹرول ایک شاپر میں ڈال کر آگ لگا کر اس کے گھر کے صحن میں پھینک دیا جس سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے

