0

ساہیوال، خاوند نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا

ساہیوال( یو پی اے ) دبئی گارڈن تھانہ غلہ منڈی میں خاوند نے تشدد کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا بیوی میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی

جہاں پر پولیس خدمت مرکز نے اسے ڈاکٹ جاری کر دیا اور متعلقہ پولیس تھانہ میں اطلاع دے دی بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان شادی شدہ لڑکی صائمہ کا اپنے خاوند وقار کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر خاوند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا

جس سے اس کے چہرے پر زخم کے نشانات پڑ گئے پولیس اس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں